پاناما کیس فیصلہ وزیراعظم اور خاندان کیلئے مشکلات لائے گا:آغابہشتی کی پھر پیشگوئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ماہر علم نجوم آغا بہشتی نے پاناما کیس کے آج آنیوالے فیصلے سے متعلق پیشگوئی کی ہے کہ فیصلے سے وزیراعظم نوازشریف اور انکی فیملی کیلئے بہت سے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، انہیں لگتا ہے کہ آج کا دن شریف فیملی کیلئے کافی مشکل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق21 روز قبل روزنامہ ’’ پاکستان ‘‘ سے ہی گفتگو کرتے ہوئے معروف ماہر علم نجوم آغا بہشتی نے پیش گوئی کی تھی کہ پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ جمعرات کے روز سنائے گی جبکہ تاریخ کچھ بھی ہو سکتی ہے جبکہ دن یہی ہو گا ، انکی پیشگوئی درست ثابت ہو چکی ہے اور سپریم کورٹ آج کیس کا فیصلے سنانے جارہی ہے۔ اب ایک مرتبہ پھر آغا بہشتی نے پاناما کے فیصلے سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ فیصلے میں کمیشن بننے کا چانس بہت کم ہے لیکن کمنٹس بہت ہوں گے اسکی بنیاد پر شایدفیصلہ الیکشن کمیشن تک جائے گا اور اگر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا تو نوازشریف کا وزارت عظمیٰ پر برقرار رہنا کافی مشکل ہو جائے گا۔ مجھے آئند ہ الیکشن تو 18ء میں ہی نظر آرہے ہیں اور وزیراعظم بھی یہی نظر آ رہے ہیں تاہم انکی بیٹی اور بچوں کے حوالے سے کافی سوالات اور بہت سی پیچیدہ چیزیں پیدا ہو سکتی ہیں۔