نئی دہلی ،کلبھوشن کیس کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی ،کلبھوشن کیس کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ہائی کورٹ نے کلبھوشن کیس کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کی درخواست مسترد کر دی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ بھارتی حکومت کو کلبھوشن معاملہ کو عالمی عدالت میں لے جانے کی ہدایت کی جائے۔کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالتی بینچ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تمام ممکنہ ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔معاملے کو حکومتی ماہرین پر چھوڑ دینا ہی بہتر ہے، کلبھوشن کے معاملے میں عدالت کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے، ہائی کورٹ میں درخواست سماجی کارکن کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

مزید : صفحہ آخر