ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں 24اپریل سے مارشل آرٹس کی کلاسز کا اجراء
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں 24اپریل سے مارشل آرٹس کی کلاسز کا اجراہوگا،، مرداورخواتین وکلاء کی بڑی تعداد ہفتے میں 3 روز پیر ،، منگل اوربدھ کو ساڑھے 5بجے سہہ پہر سے ساڑھے 6 بجے شام تک مارشل آرٹ اورجوڈوکراٹے سیکھیں گے۔ہائیکورٹ بارکے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے وکلاء کی تربیت کے لئے مارشل آرٹس کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔