9 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے

9 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد 9 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دیئے گئے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک سہیل ناصر کو راولپنڈی، تعیناتی کی منتظر بشریٰ زمان کو سیشن جج نارووال، جج سپیشل کورٹ کسٹمز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی سمگلنگ لاہور عاقل حسن چوہان کو سیشن جج اٹک، پریزائیڈنگ آفیسر پنجاب لیبر کورٹ2 لاہور ملک منیر احمد جوئیہ کو لودھراں، جج انسداد دہشت گردی کی عدالت2 لاہور محمد اعظم کو چنیوٹ جبکہ سیشن جج راولپنڈی شکیل احمد، سیشن جج نارووال راجہ غضنفر علی خان، سیشن جج لودھراں ہارون لطیف خان اور سیشن جج چنیوٹ ظفر اقبال نعیم کو لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر