نیشنل انشورنس کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر کی تعیناتی کیخلاف دائردرخواست خارج

نیشنل انشورنس کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر کی تعیناتی کیخلاف ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل انشورنس کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر امین بندوکدا کی تعیناتی کے خلاف دائردرخواست خارج کر دی ، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے شاہد جمیل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر امین بندوکدا کو میرٹ سے ہٹ کر تعینات کیا گیا، امین بندوکدا 17ملین قرضہ کے بینک ڈیفالٹر ہیں، قانون کے مطابق قرضہ ڈیفالٹر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر تعینات نہیں ہو سکتا ،چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر این آئی سی ایل امین بندوکدا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے، سٹیٹ بینک کی طرف سے عدالت میں رپورٹ داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ امین بندوکدا ڈیفالٹر نہیں ہیں، ڈیفالٹ کی جو رقم متنازع تھی اس رقم کا مسئلہ بہت پہلے ہی حل ہو چکا ہے، عدالت نے سٹیٹ بینک کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست خارج کر دی۔

خارج

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...