ضلعی عدالتوں کے174ججوں کی محکمانہ ترقی کانوٹیفکیشن جاری
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے ضلعی عدالتوں کے174ججز کی محکمانہ ترقی کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔38 سینئرسول ججزکو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز،109سول ججزکوسینئرسول ججزجبکہ27جوڈیشل افسروں کوپرفارما پرموشن دے دی گئی ہے۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرارسید خورشید انوررضوی نے ضلعی عدالتوں کے ججز کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدہ پرترقی پانے والے میں سیدعلی عباس ، محمد افضل مجوکہ ، ملک امان اللہ ، سجاول خان ، محمد اعجازرضا شامل ہیں۔ محتشم احمدمنہاس،حاکم خان،سعدسلیمان خان،مصباح النبی،منتظرحسین،جہانزیب،مجاہدحسین،محمداحمدحسنین کو بھی ایڈیشنل سیشن جج کے عہدے پرترقی دے دی گئی ہے، ایڈیشنل سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں محمدیاسین موہل،مس عائشہ رشیداعوان،عرفان اکرم،سجاول خان،رحمت علی،مظہرعباس ،عمران شہباز،عالم شیر،مظفرنوازملک،خالدسلیم سوہل بھی شامل ہیں۔
جج