10روزہ تربیتی کورس کرنیوالے 68 ججوں میں تعریفی اسناد تقسیم

10روزہ تربیتی کورس کرنیوالے 68 ججوں میں تعریفی اسناد تقسیم

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سے 10روزہ تربیتی کورس کرنے والے 68 ججز کو تعریفی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی عظمی اخترچغتائی نے سرٹفکیٹ تقیسم کئے۔ڈی جی جودیشل اکیڈمی عظمی اخترچغتائی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ججز کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے آئیں اورقانون کے ساتھ ساتھ آئی ٹی کے نظام سے بھی بھرپوراستفادہ حاصل کرنا چاہیے، تقریب کے اخرمیں کورس مکمل کرنے والے ججز میں سرٹیفکیٹ تقیسم کئے، سرٹفیکٹ حاصل کرنے والوں میں 24ایڈیشنل سیشن ججز اور44 سول ججز شامل تھے۔

مزید : صفحہ آخر