عظمیٰ چغتائی کو ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

عظمیٰ چغتائی کو ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے سیشن جج عظمیٰ چغتائی کو ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی کے عہدے سے ہٹا دیاہے، سیشن جج ماہ رخ عزیز نئی ڈی جی تعینات کر دی گئی ہیں۔چیف جسٹس نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے چیئرمین ہونے کی حیثیت سے ڈی جی اکیڈمی عظمی چغتائی کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا ہے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج ماہ رخ عزیز نئی ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی تعینات کر دی گئی ہیں اور انہیں فوری طور پر نئے عہدے کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق عظمیٰ چغتائی کی سست روی سے متعلق شکایات اعلیٰ حکام کو موصول ہوئی تھیں۔

عہدہ

مزید : صفحہ آخر