جعلی پیشی فہرستوں کی تیاری میں ملوث سینئر کلرک کی ضمانت منظور

جعلی پیشی فہرستوں کی تیاری میں ملوث سینئر کلرک کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کی جعلی پیشی فہرستوں کی تیاری میں ملوث سینئر کلرک کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے، جسٹس شاہد حمید ڈار نے ہائیکورٹ کے سینئر کلرک طارق عزیز کی ضمانت منظور کی، ملزم کو 2،2لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، ملزم پر لاہور ہائیکورٹ کی جعلی پیشی فہرستیں بنانے کا الزام تھا اور اینٹی کرپشن نے ایک سال قبل ہائیکورٹ انتظامیہ کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کیا تھا۔
ضمانت منظور

مزید :

صفحہ آخر -