اختیار ات کا ناجائز استعمال اورکرپشن، گیپکو کا ایڈیشنل ڈپٹی منیجر گرفتار

اختیار ات کا ناجائز استعمال اورکرپشن، گیپکو کا ایڈیشنل ڈپٹی منیجر گرفتار
 اختیار ات کا ناجائز استعمال اورکرپشن، گیپکو کا ایڈیشنل ڈپٹی منیجر گرفتار

  

لاہور( خبرنگار) نیب لاہور نے اختیار ات کا ناجائز استعمال کرنے اور ایک کروڑ 39 لاکھ روپے کی کرپشن کرنے کے الزام میں گیپکو ہیڈ کوارٹر میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی منیجر ملک محمد سعید اختر کو گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پرعملدرآمد کرتے ہوئے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں تعینات ایڈیشنل ڈپٹی منیجر ملک محمد سعید اختر کو اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور ایک کروڑ 39 لاکھ روپے کی کرپشن کرنے کے الزام میں گوجرانوالہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ نیب کے مطابق ملزم ملک محمد سعید اختر نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے کمرشل اور گھریلو صارفین کے بل معاف کئے جس سے حکومتی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔گرفتار ملزم ملک محمد سعید اختر پر ایس ڈی او خیالی سب ڈویڑن میں تعیناتی کے دوران سرکاری گاڑی کی گمشدگی میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے، جس پر ملزم ملک محمد سعیداختر کو گزشتہ روز نیب لاہور نے ملزم کا ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے احتساب عدالت میں پیش کر دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر