سرکاری اسلحے میں پرزہ جات کی تبدیلی کے بعد پنجاب میں آرمری انسپکشن یونٹ بنانے کا فیصلہ

سرکاری اسلحے میں پرزہ جات کی تبدیلی کے بعد پنجاب میں آرمری انسپکشن یونٹ ...

لاہور (شعیب بھٹی )پنجا ب پو لیس کا سرکاری اسلحہ وسکیورٹی آلات کی انسپکشن کیلئے پنجاب بھرمیں آرمری انسپکشن یونٹ بنانے کافیصلہ کر لیا ہے ۔واضح ر ہے پولیس کے سرکاری اسلحہ میں بے ضابطگیوں اورپرزہ جات کی تبد یلی کی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرا ئع کے مطا بق آئی جی پنجاب کی جانب سے سرکاری اسلحہ میں بے ضابطگیوں اورپرزہ جات کی تبدیلی کامعاملہ سامنے آنے پرپولیس کا اسلحہ کی اورسیکیورٹی آلات جن میں واک تھروگیٹس،میٹل ڈٹیکٹر،بلٹ پروف جیکٹس سمیت دیگرآلات کی انسپکشن کیلئے آرمری انسپکشن یونٹ بنانیکافیصلہ کیا گیا ہے جس میں اسلحہ کے ماہرریٹائرفوجی افسران انسپکشن یونٹ کیلئے بھرتی ہوں گے۔یہ یونٹ سال بھرصوبہ بھرمیں سکیورٹی آلات کی انسپکشن کریں گی۔ذرا ئع کا کہنا ہے کہ آئی جی کی جانب سے آرمری انسپکشن یونٹ کی سمری منظوری کیلئے چیف سیکریٹری کوبھجوادی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر