عالمی برادری خاموش تماشائی، بھارت نے کشن گنگا اور ریتلے ڈیمز کی تعمیر کا کام تیز کردیا

عالمی برادری خاموش تماشائی، بھارت نے کشن گنگا اور ریتلے ڈیمز کی تعمیر کا کام ...

لاہور(عامر بٹ سے)بھارت نے کلبوشن یادیو کی سزائے موت کے بعد کشن گنگا ڈیم اور ریتلے ڈیم کی تعمیر کا کام تیز کر دیا ،دریائے چناب،دریائے جہلم اور دریائے سندھ کا 90فیصد پانی روکنے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا ،یہودی لابی نے بھی پاکستان کے خلاف مالی تعاون کی حامی بھر لی ،بھارت نے بارسلونہ کنونشن 1921کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرکے انٹرنیشنل قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں ،عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی ،دریائے جہلم ،دریائے چناب اور دریائے سندھ سے سیراب ہونے والی لاکھوں مربع اراضی بنجر ہونے کے خطرات بڑ ھ گئے ،تفصیلات کے مطابق بھارت کا جنگی جنون خطرنا ک حد تک بڑھ گیا ہے اور پاکستان کو مکمل طور پر آبی وسائل سے محروم کرنے کے منصوبے پر کام تیزی سے شروع کرتے ہوئے اپنی حدود میں تینوں دریاؤں اور ملحقہ ندی نالوں کا پانی بھارتی حدود کے اندر روکنے ا ور پانی کا رخ موڑکر پانی ڈیموں میں جمع کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہو گیا ہے ،بارسلونہ کنونشن کے مطابق دنیا کا کوئی بھی ملک ہمسایہ ملک کی جانب بہتے دریاؤں کا پانی نہیں روک سکتا ،بھارت نے پہلے بھی سندھ طاس معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرکے دریاؤں پر غیر قانونی ڈیموں کی تعمیر کا کام شروع کر رکھا ہے ،پاکستان نے متعدد بار معاملہ کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کیا تاہم اس حوالے سے خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی ،تاہم سندھ طاس معاہدہ کی انتظامیہ بھی عالمی سطح پر اس معاہدے اور بارسلونہ کنونشن 1921کی خلاف ورزی پر عالمی برادری کی سرد مہری کو ختم کرنے کے علاوہ صرف بیانات سے آگے نہ بڑھ سکی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...