نارنگ منڈی: سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 8دہشتگرد ہلاک، 2اہلکار زخمی

نارنگ منڈی: سی ٹی ڈی سے مقابلے میں 8دہشتگرد ہلاک، 2اہلکار زخمی

مرید کے(نامہ نگار)محکمہ انسداد دہشتگردی شیخوپورہ کیساتھ مقابلہ میں 8دہشتگرد ہلاک ، سی ٹی ڈی کے 2اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ 4دہشتگرد فرا ر ہو گئے جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ،بروقت کارروائی کے باعث لاہور میں بڑی دہشت گردی کیلئے بنایا جانیوالا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سی ٹی ڈی شیخوپورہ نے نواحی علاقہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس سے 2سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 8دہشتگرد ہلاک اور 4فرار ہو گئے ،ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نہیں ہو سکی ، تاہم دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان جماعت احرار سے بتایا جاتا ہے ، مارے جانیوالے دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود جس میں 3کلوگرام سے زائد دھماکہ خیز مواد ، 5کلاشنکوف ، 6پسٹل ،دستی بم،خود کش جیکٹس اور دیگر مواد برآمد کرلیاگیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگرد لاہور میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...