حکومت نے توانائی بحران کے حل میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا:عمران خان

حکومت نے توانائی بحران کے حل میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا:عمران خان

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک بھر میں بجلی کی طویل بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ہے حکومت نے توانائی کے شعبے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا ہے،حکومت انتخابات میں کیے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی،نیلم جہلم منصوبے میں تاخیر بڑی غفلت ہے،نندی پور اور گڈانی پاور منصوبے حکومتی نااہلی کا ثبوت ہیں،بجلی کی قلت 9ہزار میگاواٹ کی بلند ترین سطح کو چھورہی ہے۔بدھ کو ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اپنے بیان میں انکا مزید کہنا تھا حکومت انتخابات میں کیے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی، چوری شدہ بجلی کا بوجھ صارفین پر ڈالا جارہا ہے۔نوازشریف حکومت سے پہلے شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ تھا۔

مزید : کراچی صفحہ اول