ایران کاپاکستانی سرحد سے متصل بندرگاہ پر فوجی اڈہ بنانے کا اعلان

ایران کاپاکستانی سرحد سے متصل بندرگاہ پر فوجی اڈہ بنانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(اے این این)ایرانی نیول چیف ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے پاکستانی سرحد سے متصل بندرگاہ پر فوجی اڈہ بنانے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی نیول چیف ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے ایرانی بحریہ کے جوانوں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا فوجی اڈہ پاکستان کی سرحد سے متصل جنوب مشرقی صوبہ بلوچستان کی بندرگاہ پر بنایا جا رہا ہے جس سے ہم خلیجی پانیوں سے گزرنے والے جہازوں پر نظر رکھنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بحریہ کی انٹیلی جنس نگرانی بہت کمزور تھی،خاص طور پر خلیجی پانیوں سے گزرنے والے جہازوں کی مانیٹرنگ کے معاملے میں ہمارے پاس کوئی موثر انتظام نہیں تھا مگر اب ایرانی بحریہ آبی آمدورفت کی نگرانی کیلئے جدید ترین مواصلاتی آلات کا استعمال کر رہی ہے ،اب ہم اس قابل ہوچکے ہیں کہ علاقائی اور عالمی سمندری حدود میں بحری جہازوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھ سکیں۔
ایران