پاکستان ایران کیساتھ تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،آرمی چیف

پاکستان ایران کیساتھ تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،آرمی چیف

راولپنڈی(اے این این) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف سے پاکستان میں ایران کے سفیر مہندی ہنر دوست نے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال اور سکیورٹی امور سے متعلق بات چیت کی گئی ، ملاقات میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مختلف امور زیر بحث آئے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی روابط کو انتہائی اہمیت حاصل ہے اوریہ روابط باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم رہیں گے۔ ملاقات کے دوران خطے کی بدلتی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...