آرمی چیف نے 30 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف نے 30 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(اے این این) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے 30 دہشت گردوں کی موت کے پروانے پر دستخط کردیئے ۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 30 دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائے جانے کے بعد ان کو پھانسی دینے کے احکامات جاری کردیئے ۔بلیک وارنٹ کے اجراء میں تیزی رد الفساد آپریشن کے دوران آئی۔اے پی ایس پشاوراور سیدوشریف ایئرپورٹ پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے ڈیتھ ورانٹ جاری کئے گئے۔دہشت گرد فرنٹیئر کور کے جوانوں کو شہید کرنے میں بھی ملوث تھے۔
آرمی چیف/ توثیق