حکومت لاپتہ افراد آج عدالت پیش کرے ، ورنہ دمادم مست قلندر ہو گا : پیپلز پارٹی

حکومت لاپتہ افراد آج عدالت پیش کرے ، ورنہ دمادم مست قلندر ہو گا : پیپلز پارٹی

اسلام آباد (آئی این پی ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہا ہے حکومت ہمارے لاپتہ افراد کو 24گھنٹوں میں مجسٹر یٹ کے سامنے پیش کرے،ہمارے کسی آدمی کو نقصان ہوا تو حکومت کیخلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے،ہمارے لوگوں کو عدالت میں پیش کیا جائے،اگر جرم ثابت ہوجائے اور عدالت سے انکو پھانسی بھی ہوتی ہے تو قبول کرلیں گے،حکومت معاملے پر کئی روز سے ہمار ے ا حتجا ج کے باوجود نہ پارلیمنٹ کے اندر اور نہ باہر جواب دے رہی ہے،حکومت خود ریاست اور پارلیمنٹ کو کمزور کر رہی ہے،تاہم یہ اسکی بھو ل ہوگی اگر وہ یہ سمجھے کہ معاملے پر سمجھوتہ کریں گے،ہم نے گولیاں کھائی ہیں، ہم آمروں کی گود میں بیٹھ کر سیاست نہیں کرتے نہ کر ینگے ۔ بد ھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا بار بار دو تہائی اکثریت سے پارلیمنٹ نے حالیہ بل منظور کیا اسکی خلا ف ورزی ہورہی ہے۔حکومت مجرمانے کردار ادا کر رہی ہے،معاملہ پر پردہ ڈال رہی ہے،حکومت اپنی اتھارٹی کھوچکی ہے،پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنے سے ادارے کنٹرول سے باہر ہوجاتے ہیں،وزیراعظم ہاؤس کا خرچ کتنا ہے اس سوال کا دو سال سے جوا ب نہیں دیا جارہانہ کو ئی جواب دینے کیلئے تیار ہے،ایف آئی اے کی جانب سے خاتون پر تشدد کیا گیا اس پر ایکشن نہیں لیا گیا،پارلیمنٹ کے عزت اور احترام کا مسئلہ ہے،آئین میں ترمیم کرکے ہم سے مینڈینٹ لیکر اس پر عملدرآمد کرانے کیلئے تیار نہیں ہیںِ ،ہم اس معاملہ پر احتجاج کریں گے۔اتنے آدمی غائب ہورہے ہیں لیکن یہاں کوئی جواب نہیں دے رہا ہے،ہمیں پارلیمنٹ کا احترام کرنے آتا ہے، 20 کروڑ کے عوام کیلئے یہ چھتر ی ہے،پارلیمنٹ کے اختیارات اس سے چھن کرباہر استعمال کیا جارہا ہے،آمر مشرف بھی پارلیمنٹ میں نہیں آتا تھا لیکن جمہوری حکومت کے قائدایوان کا غیرحاضر رہنا پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کے مترادف ہے،اس سے وہ خود کمزور ہوجائیں گے،دوسروں کیلئے راستہ کھل جائیں گے،480دن میں سے 120دن کورم ٹوٹنے سے اجلاس ختم ہوا،حکومت نے کہا تھا تین ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کریں گے،آج لاہور میں بینرز لگ رہے ہیں،نوازشریف پر مشکل وقت آئے تو بڑے بڑے لوگ غائب ہوگئے،ایک دوسرے کے بارے میں مشرف نے کہا اس سے نہیں چھوڑنا،کلثوم نوازشریف نے مقابلہ کیا،24گھنٹوں کے اندر ہمارے لوگوں سمیت پیش کیا جائے ایسا نہ ہوکے افغانستان میں بیچ کر آجائیں،حکومت ریاست کو کمزور مت کرے،اس پر احتجاجاً واک آؤٹ کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی

Back to Conver

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...