ڈی ایم جی افسر جوادرفیق ملک سیکرٹری قومی اسمبلی تعینات،نوٹیفکیشن جاری

ڈی ایم جی افسر جوادرفیق ملک سیکرٹری قومی اسمبلی تعینات،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(سہیل چوہدری )گریڈ21میں پندرہویں کامن کے ڈی ایم جی افسر جواد رفیق ملک کو سیکرٹری قومی اسمبلی لگایا جارہاہے اس تقرری کے حوالے سے ان کا نوٹیفیکیشن جاری ہوگیا ہے اور وہ آج اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیں گے ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جواد رفیق ملک پنجاب میں کئی کلیدی عہدوں پر فائزرہے ہیں وہ کمشنر لاہور ، کمشنر فیصل آباد ،سیکرٹری صحت پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کے علاوہ کئی اہم عہدوں پر ذمہ داری سر انجام دیتے رہے ہیں تاہم بحیثیت سیکرٹری قومی اسمبلی ان کی وفاقی حکومت میں پہلی تقرری ہے ۔ انکی وجہ شہرت قابلیت اور ایمانداری کے علاوہ منکسرالمزاجی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول