پانامہ کیس فیصلہ:کروڑوں کا جواء لگ گیا‘وزیر اعظم فیورٹ

پانامہ کیس فیصلہ:کروڑوں کا جواء لگ گیا‘وزیر اعظم فیورٹ

اسلام آباد(اے این این) پاناما کیس کا فیصلہ کس کے حق میں آئے گا؟ کروڑوں روپے کا سٹہ لگ گیا ، وزیر اعظم فیورٹ قرار۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاناما کیس فیصلے پر سٹہ مافیا سرگرم ہو گیا ، لوگوں نے کروڑوں روپے کا سٹہ لگا رکھا ہے اور سٹے بازوں نے وزیر اعظم کو کلین چٹ ملنے کو فیورٹ قرار دیدیا ہے ۔ وزیر اعظم کے حق میں فیصلے کا بھا 50پیسے مقرر ہے جبکہ ان کے خلاف فیصلے کا ریٹ 2روپے مقرر ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول