واپڈا کو ترس نہ آیا، برستی آگ میں نان سٹاپ لوڈشیڈنگ ، ایک شخص ہلاک ، 8بے ہوش

واپڈا کو ترس نہ آیا، برستی آگ میں نان سٹاپ لوڈشیڈنگ ، ایک شخص ہلاک ، 8بے ہوش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، وہاڑی، لُڈن، گڑھا موڑ، باگڑ سرگانہ، دوکوٹہ، گگومنڈی، ٹھٹھہ صادق آباد، کوٹ ادو، بہاولپور، حاصلپور ، چشتیاں، احمد پور شرقیہ، خانقاہ شریف ، ہارون آباد، چنی گوٹھ، کہروڑ پکا، ڈیرہ غازیخان، راجن پور، کوٹ چھٹہ(خبر نگار، سٹاف رپورٹر، نمائندگان) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدید لہر کے باوجود واپڈا کو ذرہ برابر ترس نہ آیا 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ برقرار ایک شخص ہلاک 3 طالبات سمیت 5 افراد بے ہوش ہو گئے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں اس سلسلہ میں ملتان سے خبر نگار کیمطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کی لہر کا سلسلہ جاری ہے بدھ کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.3ڈگری جبکہ ڈی جی خان، کوٹ ادو اور بہاولنگر کا درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا شدید گرمی کے ساتھ تپش اور تیز لو کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئے اور دوپہر کے وقت شہری خصوصاً موٹر سائیکل سوار جھلس کر رہ گئے مقامی محکمہ موسمیات کیمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم و خشک رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے گذشتہ روز رحیم یار خان میں 45، خانپور میں 45.5اور کروڑ لعل عیسن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ گیا دریں اثناء بجلی کا بحران خوفناک حدبڑھ گیا‘ حکومت لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں کرنے میں ناکام ہوگئی۔ شہر شہر، گاؤں گاؤں، لوڈشیڈنگ کے اندھیرے پھیل گئے ہیں۔ طلب کے مقابلے میں بجلی کی کمی (شارٹ فال) بدستور 7000 میگاواٹ رہی۔ سسٹم کو بچانے کیلئے درجنوں گرڈسٹیشنوں کو ایک ہی وقت میں بند کر کے بحران سے چھٹکارپانے کی کوشش کی گئی۔ اذیت ناک صورتحال سے نکالنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے احکامات اور وفاقی وزراء پانی وبجلی خواجہ محمد آصف ، عابد شیر علی کے دعوے بھی صرف اعلانات ثابت ہوئے ہیں‘ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹے تک پہنچ گیا ہے‘سکولز اور کالجز کے طلبا وطالبات گزشتہ روز بھی اذیت میں مبتلا رہے‘ شدید گرمی میں متعدد طلبا وطالبات کی حالت غیر ہو گئی‘ بے ہوش ہونے پر طبی امداد دینا پڑی‘ سکولوں اور کالجوں میں طلباوطالبات لوڈشیڈنگ کے باعث اذیت میں مبتلا ہیں‘ بی اے ‘ بی ایس سی کے پیپرز اور میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات جاری ہیں‘ بجلی کی بندش سے طلباوطالبات کی حالت غیر ہو رہی ہے ‘ گزشتہ روز بھی ملتان اور گردونواح کے سکولز اور کالجز اور امتحانی سنٹروں میں متعدد طلباوطالبات کی حالت غیر ہونے اور بے ہوش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ‘ اس صورتحال میں طلبا وطالبا ت اور صارفین نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ وہاڑٰ سے بیورورپورٹ اور نامہ نگار کیمطابق بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے دورانیہ میں اضافہ ہونے لگا ، گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی بجلی غائب ہو گئی جس پر صارفین، بچے ، بو ڑھے ، خواتین اور مریض تڑپنے لگے ، عوامی وسماجی اور شہری حلقوں ماجد رشید، عبدالجبار ، اشرف علی ، عبدالرشید ، فوجی سردار ، غلام حسین اور فہیل ماجد ، سہیل علی ، ریاست علی ، طارق شہزاد، ارشدورک ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل الیکشن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے نام پر ووٹ لیے تھے اور چار سال سے وعدہ پے وعدہ کررہے ہیں مگر آج تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ تو درکنار لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں کرسکے لڈن سے نمائندہ پاکستان کیمطابق گرمی کی شدت کے ساتھ ہی بجلی کا 20سے 22گھنٹے غائب رہنا معمول بن گیا جبکہ بجلی کے شیڈول کی جانکاری کے سلسلے میں صارفین کی طرف سے کی گریڈ آفس میں کی جانے وا لی کالز کا کوئی جواب نہیں دیا جاتا گڑھا موڑ سے سپیشل رپورٹر کیمطابق گڑھا موڑ اور گردونواح مین بجلی کا جن بے قابو ،18 اٹھارہ گھنٹے کی ظ؛المانہ لوڈ شیڈنگ،تفصیل کے مطابق گڑھا موڑ اور گردونواح میں ہونے والے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے رات کو مچھر اور دن میں شدید گرمی اور ایسے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے میرضوں ،طالب علموں اور نمازیوں سمیت پورے علاقے کی عوام کو پریشان کر رکھا ہے باگڑ سرگانہ سے نمائندہ پاکستان کیمطابق دیہی علاقوں کے عوام کوبجلی کے شدید بحران کاسامناہرگھنٹے بعد تین گھنٹے بجلی بندسکولوں کے بچے کار وباری مزدور پیشہ افرادکے ساتھ ساتھ اس سے وہ غریب لوگ بھی شدید متاثر ہورہے ہیں جوگندم کی کٹائی میں مصروف ہیں ان افراد نے پورادن کھیتوں میں گندم کی کٹائی کرنی ہوتی رات کے وقت طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے نیند پوری نہ ہونے کیوجہ سے دن کے اوقات میں کام کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے دوکوٹہ سے نامہ نگار، نمائندہ پاکستان کیمطابق گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی غائب ہو گئی ہے دوکوٹہ گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹوں سے بھی تجاوز ہونے کی وجہ سے عوام کا براحال ہے رشید احمد ،حافظ عثمان ،رضوان بابر ،محمد امیر کھچی ،محمد عمران ،سلمان ،اظہر ،شفیق ،عباس علی ،طارق علی ،ڈاکٹر صادق ،حاجی اسلم ،شاہد حمید ،عمران چٹھہ ،رانا منور حیدر علی سمیت دیگر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عوام کو شیر پر مہر لگانے کی سزا دے رہے ہیں گگومنڈی سے نامہ نگار کیمطابق گگو منڈی میں بجلی کی لو ڈ شیڈ نگ 18گھنٹے تک پہنچ گئی گذ شتہ روز طفیل شہید فیڈر ،گگو منڈی فیڈر ،حاجی شیر فیڈر،شیخ فاضل کے صارفین نے بتا یا کہ دن اور رات کے دوران مختلف دو رانیوں میں بجلی کی لو ڈ سیڈنگ 18گھنٹے تک پہنچ گئی ہے اور بعض اوقا ت پا نچ پانچ گھنٹے مسلسل بجلی بند رہتی ہے گرمی کی شدت کی وجہ سے عوا م کا جینا دوبھر ہو گیا ہے اور بجلی کی بند ش کی وجہ سے پانی بھی نا یا ب ہو جا تا ہے ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کیمطابق گرمی بڑھتے ہی واپڈاسکینڈ جہانیاں کی طرف سے ٹھٹھہ صادق آبادنواح کے علاقوں میں علی شیر واہن،خان پور،حاجن شیر،پیر صادق شاہ فیڈرز پر ٹھٹھہ صادق آباد نواح میں 16گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جاری ہے کوٹ ادو سے نامہ نگار کیمطابق شدید گرمی اور حبس کے موسم میں ملک بھر کی طر ح کو ٹ ادو شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری سخت پریشان حال ہیں ۔بجلی کی بندش سے گھروں میں رکھے یو پی ایس جواب دے گئے بہاولپور سے بیورورپورٹ کیمطابق بہاولپورمیں بدترین لوڈشیڈنگ کاسلسلہ شروع دوراینہ18 گھنٹے سے تجاوز کرگیامتواتر آٹھ آٹھ گھنٹے کی فورس لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے شہریوں کاشدیداحتجاج حکمرانوں کوجھولیاں اٹھاکربددعائیں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی بہاولپورمیں لوڈشیڈنگ کاجن بے قابو ہوگیا ہرگھنٹے بعد دوگھنٹے کیلئے بجلی بندکی جانے لگی اس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینادوبھرکردیالوڈشیڈنگ کادورانیہ18 گھنٹے سے تجاوز کرگیاہے جبکہ میپکوحکام نے فورس لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بھی شروع کردیاہے اورآلات کی مرمت اوردیکھ بھال کے نام پرروزانہ آٹھ آٹھ لوڈشیڈنگ گھنٹے کی فورس لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کاکوئی شیڈول نہیں دیاجاتا بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق بہاولپورمیں بجلی بدترین ، غیراعلانیہ اورفورس لوڈشیڈنگ پرعوام شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں اس خود ساختہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کے قائدعمران خان کی کال پرگزشتہ روز پانچ بجے شام تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹریٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اورعہدیداروں کے علاوہ بڑی تعداد میں بہاولپورکے شہریوں نے بھی شرکت کی۔ شہریوں نے بہاولپورمیں ہونیوالی بدترین اورفورس لوڈشیڈنگ پرشدیدردعمل کامظاہرہ کیا اورحکومت کیخلاف نعرے بازی کی انہوں نے میپکوحکام کوانتباہ کیاکہ وہ فورس لوڈشیڈنگ کاسلسلہ فوری ختم کریں ورنہ بجلی کے ترسیلی نظام پرقبضہ کرلیاجائیگا اس موقع پرپانامہ کافیصلہ حکمرانوں کیخلاف آنیوالے حکمرانوں سے نجات کی دعائیں مانگی گئیں۔ حاصل پور سے نمائندہ خصوصی کیمطابق شہر میں شدید گرمی سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔حاصل پور اور اسکے گردونواح میں شدید گرمی میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔گھر یلو اور کاروباری زند گی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔پندرہ سے بیس گھنٹے تک کی ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ کے خلاف عوامی اتحاد گروپ کے سر براہ سید جاوید اقبال ایڈووکیٹ نے بروز جمعہ احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔جبکہ شہریوں اور تاجروں نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے وعدے کے مطابق لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔شدید گرمی سے ہلاک ہونے والے نامعلوم شخص کی لاش ہسپتال بھجوا دی گئی ہے ۔ احمد پور شرقیہ سے گرمی کے شروع ہو تے ہی لو ڈشیڈنگ کے دوانیہ میں اضافہ ، آٹھ سے د س گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو بے حال کردیا۔ تفصیل کے مطابق حکمرانوں کے دعوؤں کے برعکس گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ۔ اور اپریل میں ہی آٹھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ شہروں جبکہ دیہاتوں میں بارہ سے سولہ گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ نے کاروباری زندگی مفلو ج ہو کر رہ گئی ہے ۔ جبکہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14گھنٹے ہونے سے بچے ،بوڑھے ،جوان ، مریض ، طلبہ و طالبات ذہنی اذیت سے دو چار ہیں ۔ ادھر حکمرانوں کے جھوٹے دعویٰ عوام کو پریشان کیے ہوئے ہیں۔ کیونکہ بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پینے کے پانی کی کمی کی وجہ سے لو گ مارے مار ے پھر رہے ہیں خانقاہ شریف سے نامہ نگار کیمطابق خانقاہ شریف،سمہ سٹہ اور اس کے گرد ونواح میں بدترین لوڈشیڈنگ اس کی وجہ سے آج خانقاہ شریف میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق خانقاہ شریف ،سمہ سٹہ میں گذشتہ کئی روز سے میپکوکی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ ہے اس احتجاجی مظاہرہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء رانا محمد افضل،فدا حسین ، ‘اقبال ‘ بلال ،آصف‘عبدالرحمان ، اجمل ،اللہ رکھا،ارشد،طارق ،عارف سمیت دیگر تھے۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کیمطابق ہارون آباد میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ،اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے تسلسل نے شدید گرمی میں عوامی معمولات زندگی کو مفلوج کر کے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ،ہارون آباد کے شہری حکمرانوں کو بد دعائیں دیتے ہوئے انہیں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے وعدے یاد دلانے لگے ہارون آباد میں موسم گرما کی شدت کے ابتدائی مرحلے میں ہی لوڈشیڈنگ اپنے عروج پر پہنچ گئی اور اس کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے اس شدید لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر عوام حکمرانوں کو بد دعائیں دیتے نظر آتے ہیں چنی گوٹھ سے نامہ نگار کیمطابق میپکو سب ڈویژن چنی گو ٹھ کے فیڈر مہند واہ کو گزشتہ سال سٹی ایر یا کی لوڈ شیڈنگ کے شیڈول میں شامل کر کے سٹی ایر یا کا شیڈول نا فذ کیا گیا تھا ۔مگر اس سال بغیر کسی وجہ کے میپکو حکام نے چنی گو ٹھ اور ملحقہ علاقوں میں دیہی علاقہ کا شیڈول نافذ کر دیا ہے جبکہ نئے میٹروں کی تنصیب کے لیئے ڈیمانڈ نوٹس شہری علاقوں کا وصول کیا جا رہا ہے جو کہ صارفین کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے کہروڑ پکا سے تحصیل رپورٹر کیمطابق گرمی کی شدت میں جوں جوں اضافہ ہوتاجارہاہے بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھتی جارہی ہے۔تین سے چارگھنٹے تک مسلسل بجلی بندرکھی جارہی ہے۔ جبکہ دیہاتوں میں پانچ سے چھ گھنٹے مسلسل بجلی بندرکھی جارہی ہے۔ گرمی کی شدت سے پانچ افراد بے ہوش ہوگئے۔ ان کو مقامی ہسپتالوں میں لے جاکرعلاج کرایاگیا۔ شہرمیں مجموعی لوڈشیڈنگ کا دوارنیہ 16گھنٹے اور دیہاتوں میں 18سے بیس کی جارہی ہے۔ شہریوں نے شدیداحتجاج کیاہے ڈیرہ غازیخان سے بیورورپورٹ کیمطابق شدید گرمی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ پر شدید عوامی بے چینی کو کنٹرول کرنے کیلئے قائم مقام کمشنر اللہ رکھا انجم کی غیر فعال تاجر راہنماؤں کی کمیٹی کو میپکو اتھارٹی نے گھاس نہ ڈالی ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود کوئی اجلاس نہ ہوا۔جبکہ ڈیرہ غازیخان شہر میں دن اور رات کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹے سے بھی زائد ہوگیا۔پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف،جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلا م کے راہنماؤں کی طرف سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت سٹرکوں پر آکر احتجاج کرینگے راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق راجن پور میں آج بھی سورج آگ برساتارہا ،گرم لو جاری ،درجہ حرارت آج بھی 48 ڈگری ریکارڈ ،سخت گرمی سے گورنمنٹ گرلز کینال ہائی سکول راجن پور شہر کی تین طالبات بے ہوش ہوگئیں ،پرائیویٹ وسرکاری سکولز کے کئی نونہالوں کی حالت غیر ہوگئیں والدین نے سخت گرمی کے باعث بچوں کو سکول بھیجنا ترک کردیا سکولوں میں حاضری شدید متاثر ہو نے لگی سخت گرمی کے باعث سڑکیں او ر بازار سنسان ہوگئے جبکہ سرکاری دفاتر میں بھی ملازمین کی حاضری معمول سے بھی کم رہی کوٹ چھٹہ سے سٹی رپورٹر کیمطابق تحصیل کو ٹ چھٹہ و گرد نواح میں گر می کی شدت کیساتھ ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ میں بھی بد ترین اضا فہ کر یا گیا ہے۔کو ٹ چھٹہ شہر میں 12جبکہ دیہا تی علاقوں میں 14،14گھنٹے کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔بجلی نہ ہو نے اور شدید گر می نے شہریوں کو اذ یت میں مبتلا کر رکھا ہے ڈیرہ غازیخان و گرد نواح میں آ ئندہ تین روز کے دوران گر می کی شدت میں مزید اضا فہ ،در جہ حرارت48.5سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان۔محکمہ مو سمیات کی طرف سے ریڈ الرٹ جا ری کیا گیا ہے جس کے مطابق ڈیرہ غازیخان و گردونواح میں آ ئندہ تین روز کے دوران شدید گر می پڑنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 48.5سینٹی گریڈ تک جا نے کا امکان ہے ،شدید گر می کے با عث محکمہ صحت کی طرف سے بھی شہریوں کو ہدایات جا ری کی گئی ہیں کہ لو گ دن گیارہ بجے سے شام چار بجے تک دھو پ میں نکلنے سے گریز کر یں اور گر می سے بچا ؤ کیلئے سر پر کپڑا رکھنے کیساتھ ساتھ دن میں چا ر سے پا نچ لیٹر پا نی کا استعمال کر یں تا کہ جسم میں پا نی کی کمی سے بچاجاسکے۔
گرمی لوڈشیڈنگ