سعودی عرب پر حوثی میزائل حملوں کو ہر صورت روکنا ہوگا:جیمز میٹس

سعودی عرب پر حوثی میزائل حملوں کو ہر صورت روکنا ہوگا:جیمز میٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب کے دورے پر آئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے جبکہ ان حملوں کا مستقل حل تلاش کرنا ضروری ہے۔ وہ ریاض آمد پر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ امریکی وزیر دفاع مڈل ایسٹ اور افریقہ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دور نئے امریکہ کا آغازہوگا، دورے کے دوران انتہا پسند تنظیم داعش کا صفایا کرنے کے لئے دوست ممالک کی حمایت حاصل کریں گے۔ شامی مسئلے سے متعلق امریکی پالیسیوں میں ہونے والی تبدیلیوں سے عرب قیادت کو آگاہ کریں گے۔
جیمز میٹس