ائیرپورٹ پر خواتین اور ایف آئی اے اہلکاروں میں جھگڑا، متعلقہ اہلکار معطل

ائیرپورٹ پر خواتین اور ایف آئی اے اہلکاروں میں جھگڑا، متعلقہ اہلکار معطل

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ائیرپورٹ پر مسافر خواتین اور ایف آئی اے اہلکاروں میں جھگڑے کے معاملے پر متعلقہ اہلکاروں کی فوری معطلی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے حکام نے واقعے کا ازخودنوٹس لے کر کارروائی میں کیوں تاخیر کی۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ائیرپورٹ پر مسافر خواتین اور ایف آئی اے اہلکاروں میں جھگڑے کے معاملے پروزارت داخلہ کو موصول شواہد کی روشنی پر متعلقہ اہلکاروں کی فوری معطلی کا حکم دے دیا۔وزیرداخلہ نے ایف آئی اے کی سرزنش کی اور جواب طلب کرلیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے حکام نے واقعے کا ازخودنوٹس لے کر کارروائی میں کیوں تاخیر کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...