(ن) لیگ کا سیاسی تابوت تیار ہے

(ن) لیگ کا سیاسی تابوت تیار ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اے این این) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے (ن) لیگ کا سیاسی تابوت نکلنے کے لیے تیار ہے ، علی بابا چالیس چوروں کا یوم حساب دن بہ دن قریب آرہا ہے ،قوم حکمرانوں کو لوٹے ہو ئے اربوں روپے ہضم نہیں کر نے دے گی،قوم کا مال لوٹنے والوں کا انتظار مچھر اڈیا لہ جیل میں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس نے نواز شر یف اور ان کے درباریوں کو ذہنی مریض بنا رکھاہے ،ملک میں کرپشن کی ایجاد کے با نی شریف برادران ہیں،شریف فیملی کی اصلیت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو گئی ہے ،کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کا مطالبہ پوری قوم کا ہے اور قو م انتظار کر رہی ہے کہ کب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو ،چند خاندانوں نے ملک میں لوٹ مار مچا رکھی ہے اور کرپشن کے نئے عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں ،چور حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کا دنیا بھر میں امیج خراب ہو رہا ہے ،نواز شریف منی لانڈنگ میں ملوث ہیں ،شریف خاندان نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے لوٹ کر باہر منتقل کیے جس سے جائیددایں بنائی گئی جبکہ مہنگائی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے ،پورا کا پورا شریف خاندان ما ل بنا نے میں مصروف ہے ،شریف خاندان جتنا مر ضی بھا گ لیں پانامہ کیس میں ان کی پکڑلازمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کرپٹ حکمران ایک ساتھ نہیں چل سکتے، (ن) لیگ کے درباری جتنا مرضی شور مچا لیں عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے ، عوام جانتی ہے کہ کون کرپٹ ہے اور کس نے ملک کو لوٹا ہے