قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کا بل منظور

قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کا بل منظور

اسلام آباد(اے این این)تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قراردینے کا بل پیش کیا۔منظور کئے گئے بل کے مطابق قرآن پاک کی تعلیم مسلمان طلبا کیلئے لازمی ہوگی اور چھٹی سے بارہویں جماعت تک مفہوم کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم دی جائے گی جس کے بعد قرآن پاک کی لازمی تعلیم 2017 کا بل قومی اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظور کرلیاگیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...