وقفہ سوالات میں متعلقہ وزراء کو عدم حاضری پر جرمانہ کرنے کا اعلان

وقفہ سوالات میں متعلقہ وزراء کو عدم حاضری پر جرمانہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی ) سینیٹ میں سوال کے محرک کی غیرحاضری پر اس پر جرمانہ عائد ہوگا،ارکان سینیٹ کو اعتماد میں لینے کے بعد چیئر مین سینیٹ جرمانے کی مقدار کا اعلان کریں گے۔بدھ کو وقفہ سوالات کے دوران وزیراعظم کے انتباہ کے باوجود تین متعلقہ وزراء سینیٹ میں موجود نہیں تھے۔چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا تین وزراء کی عدم موجودگی کیساتھ وہ ریکارڈ پر لانے کیلئے آگاہ کررہے ہیں کہ 9سوالات کے جوابات نہیں آئے۔انہوں نے بعض محرکین کی عدم موجودگی پر اعلان کیا کہ آئندہ جو متعلقہ سینیٹر وقفہ سوالات میں موجود نہیں ہوگا اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا،معمولی جرمانہ ہوگا تاہم احساس دلانے کیلئے ایسا کرنا ضروری ہے،جرمانہ کی مقدار کا ارکان کو اعتماد میں لینے کے بعد اعلان کروں گا۔

جرمانہ اعلان

مزید : کراچی صفحہ اول