وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کا سابق صوبائی وزیر افتخار خان جھگڑا کی وفات پر رنج وغم کا اظہار
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سابق صوبائی وزیر افتخار خان جھگڑا کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ نا قابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔