مشال خان قتل کیس ،ولی خان یونیورسٹی کے 2 طلباء گرفتار

مشال خان قتل کیس ،ولی خان یونیورسٹی کے 2 طلباء گرفتار

چارسدہ (بیورو رپورٹ) مشال خان قتل کیس میں ولی خان یونیورسٹی کے دو طلبہ چارسدہ سے گرفتار ۔ گرفتاری گزشتہ روز وائرل ہونے والے ویڈیو کی بنیاد پر کی گئی جس میں طلباء کا ہجوم مشا ل خان کے قتل کے بعد اللہ اکبر کے نعرے لگا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے ۔ چارسدہ سے گرفتار دونوں طلباء بھی ہجوم میں موجود تھے ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقہ سرڈھیری میں مردان پولیس اور حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے ولی خان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان قتل کیس میں یونیورسٹی کے دو طلباء اسحاق خان ولد مشتاق خان اور محمد طارق ولد نامعلوم کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے ۔مبینہ ملزم اسحاق خان ولی خان یونیورسٹی میں فورتھ سمسٹر کے طالبعلم ہے اور ان کا تعلق پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن سے بتایا جا تا ہے جبکہ محمد طارق جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم ہے ۔ مشال خان کے قتل کے فورا بعد سوشل میڈیا پر ولی خان یونیورسٹی واقعہ کے حوالے سے تازہ ترین ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں مشال خان کے قتل کے بعد طلباء کا ہجوم اللہ اکبر کے نعرے لگا کر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے رہے اسی ویڈیو کی بنیا د پر چارسدہ سے دونوں طالبعلموں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان جلوس میں موجود تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول