مشال خان کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا ،لیاقت یوسفزئی

مشال خان کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا ،لیاقت یوسفزئی

صوابی( بیورورپورٹ)مشال خان فورم صوابی کے صدر لیاقت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مشال خان کیس میں بعض سیاسی لوگ اثر انداز ہونے کی مزید کوشش نہ کریں ۔ ایک بیان میں ان کاکہنا تھا کہ ولی خان یونیورسٹی سے کیس کے متعلق تمام تر ثبوت با اعتماد اداروں کے ذریعے محفوظ کی جائے ۔ مشال خان فورم جو کہ ضلع صوابی کے دانشوروں ، شاعروں ، ادیبوں اور سنجیدہ افراد پر مشتمل ایک تنظیم ہے مشال خان کے والد محمد اقبال اس کے سر گرم رکن ہے ان کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی لوگ اپنے رشتہ داروں کو بچانے کے لئے کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہم اس کے خلاف بھر پو ر احتجاج کرینگے۔ مشال خان کا قتل سیاسی ہے نہ کہ مذہبی انہیں کچھ لوگوں نے اپنے مفادات کی آڑ میں قتل کیا ان کا خون ایک دن ضرور رنگ لائیگا #

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...