رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعیم خان سکول ٹیچر ہونے پر نااہل

رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعیم خان سکول ٹیچر ہونے پر نااہل

الپوری(ڈسٹر کٹ رپورٹر) شانگلہ تحریک انصاف کے ضلعی صدر ،رکن صوبائی اسمبلی حا جی عبدالمنعیم کوالیکشن کمیشن نے سکول ٹیچر ہونے پرنااہل قرار دے دیا،شانگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی، وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے سیاحت حا جی عبد المنعم کے بارے میں انکشاف ہوا تھا کہ وہ ضلع کوہستان میں سرکاری پرائمری سکول ٹیچر تھے اور الیکشن 2013میں حصہ لیا اور ایم پی اے بنے ۔حاجی عبد المنعم نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایااورجعلی طریقے سے رکن صوبائی اسمبلی بنے ، جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما شیر عالم خان 17دسمبر2016کو پریس کانفرنس میں ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کر دئے تھے ۔ شیر عالم خان کی جانب سے میڈیا کو پیش کئے گئے دستاویزات کے مطابق حاجی عبدالمنعیم 14مارچ1987 کو ضلع کوہستان میں سرکاری سکول میں پرائمری سکول ٹیچر بھرتی ہوئے، ان کا پرسنل نمبر 00335754 ہے اور کے ڈی نمبر 6015-002 ہے،شیر عالم خان کے میڈیا کے سامنے دکھائے گئے دستاویزا ت کے مطابق حاجی عبدالمنعیم نے بحیثیت پرائمری سکول ٹیچر مارچ 2013کی تنخواہ 28,815 روپے وصول کی اور ان سے مختلف مدات میں 4568 روپے کٹوتی بھی ہوئی ہے۔ شیر عالم خان نے کہا کہ حاجی عبدالمنعم دھوکہ دہی سے ایم پی اے بنے ہیں وہ صادق اور امین نہیں رہے، لہٰذا الیکشن کمیشن ان کے خلاف کاروائی کرے،بدھ کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان حاجی عبدالمنعیم کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ا نہیں نااہل قرار دیا سوشل میڈیا پر حاجی عبدالمنعیم کی نااہلی کی زبردست تشہیرکی گئی ہے۔

 

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...