بل باقاعدگی سے جمع کرنیوالوں کو بجلی فراہم کی جائے ،محمود خان

بل باقاعدگی سے جمع کرنیوالوں کو بجلی فراہم کی جائے ،محمود خان

مٹہ ( نمائندہ پاکستان )خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل،ثقافت، میوزیم ،امور نوجوانان اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان نے واپڈا حکام سے کہا ہے کہ وہ ضلع سوات میں ظالمانہ، غیر اعلانیہ اور ناروا لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں کیونکہ ضلع سوات میں ریکوری 100 فی صد ہے اور صارفین تمام بلز باقاعدگی سے جمع کررہے ہیں۔یہاں سے جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو عوام واپڈ ا کے خلاف بھر پور احتجاجی مظاہرے کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا حکام پر ہوگی۔انہوں نے متنبہ کیا کہ واپڈ ا اپنا قبلہ درست کرے اور ضلع سوات سمیت پورے صوبے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کو یقینی بنا ئے کیونکہ ایسی صورت حال سے امن و امان کی حالت خراب ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی عوام کا کاروبار بھی بری متاثر ہو رہا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول