چارسدہ مین دہشتگردی کا خطرناک منصوبہ ناکام ، 1گرفتار

چارسدہ مین دہشتگردی کا خطرناک منصوبہ ناکام ، 1گرفتار

چارسدہ (بیورو رپورٹ) چارسدہ میں دہشتگردی کا خطرناک منصوبہ ناکام ۔دہشت گرفتار ۔ 15دستی بم،2خود کش جیکٹس ۔24کلو بارودی موآد ۔ 1راکٹ لانچر، چار راکٹ، گولے ،10ریمورٹ ،33بیٹری ، 1کلو نٹ بولٹ اور بال بیرنگ ، 20گز پرائما کارڈ ،ایک پاکٹ فون ، 2کلو کوئلہ ، 12گز سیفٹی فیوز ، 180ڈیٹونیٹر ،2موبائل سیٹ ،2کلاشنکوف ،6ٹائمر مکینکل،19ریسور،25 بیٹری سل ،4چیک میٹر،نشہ آور انجکشن ،پلاسٹک ڈرم ، 8سپیر لائٹس،1موبائل،تحریک طالبان کے لیٹر پیڈ اور ڈائری برآمد ۔ڈی پی او چارسدہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے ڈی ایس پی نذیر خان ، ڈی ایس پی فیاض خان ، ایس ایچ او ولایت خان اور ایس ایچ او افتخار خان کی معیت میں سٹی تھانہ چارسدہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے بتایا کہ چارسدہ پولیس نے دہشت گردی کا ایک بڑا خطرناک منصوبہ ناکام بناکر دہشت گردوں کے سہولت کار سید باچہ عرف معاذ الرحمان عرف عابد کو گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر اخون ظفر کے علاقہ سے 15دستی بم،2خود کش جیکٹس ،24کلو بارودی موآد، 1راکٹ لانچر، چار راکٹ گولے ،10ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس ،33بیٹریاں ، 1کلو نٹ بولٹ اور بال بیرنگ ، 20گز پرائما کارڈ ،ایک پاکٹ فون ، 2کلو کوئلہ ، 12گز سیفٹی فیوز ، 180ڈیٹونیٹر ،2موبائل سیٹ ،2کلاشنکوف ،6ٹائمر،19ریسور،25 بیٹری سل ،4چیک میٹر،نشہ آور انجکشن ،پلاسٹک ڈرم ، 8سپیر لائٹس،1 موبائل سیٹ،تحریک طالبان کے لیٹر پیڈ اور ڈائری برآمد کرکے سہولت کار سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ڈی پی او چارسدہ کے مطابق گرفتار دہشت گردکا تعلق تحریک طالبان شخ خالد گروپ سے ہے جو دہشت گردی کے کاروائیوں کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث رہا ہے ۔ گرفتار دہشت گرد سے برآمد ہونے والے ڈائری میں تحریبی کاروائیوں کے حوالے سے تمام تر تفصیلات درج ہے ۔ڈی پی او چارسدہ کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے تفتیش کے دوران دیگر ساتھیوں کے نام اگل دئیے ہیں جن کو صیعہ راز میں رکھا جا رہا ہے اور ان کے خلاف عنقریب بڑی کاروائی کی جائیگی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...