تخت بھائی میں جماعت اسلامی کے طلعت نعیم قاتلانہ حملہ میں جاں بحق

تخت بھائی میں جماعت اسلامی کے طلعت نعیم قاتلانہ حملہ میں جاں بحق

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) تخت بھائی ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں نا معلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے اسلامی جمیعت طلبہ ضلع مردان کے سابق ناظم اور جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن طلعت نعیم کو گولی مار کر قتل کردیا تخت بھائی پولیس نے مقتول کے بھائی محمد قسیم کی رپورٹ پر نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکن روڈ پر آگئے روڈ بلاک کردی اور حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کے نواحی علاقہ مدے بابا میں گزشتہ رات کے تاریکی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے نعیم طلعت ولد فضل کریم کو اس وقت گولی مار کر کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب وہ اپنے گھر کے سامنے ایک پلاٹ میں کھڑے تھے واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکن جمع ہو گئے اور شاہراہ ملاکنڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کیا احتجاجی جلسے سے ڈاکٹر بشیر خان جماعت اسلامی ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری غلام رسول سابق امیر جماعت اسلامی مولنا سلطان محمد ،سابق ایم پی میاں نادر شاہ اور عبد الستار تاجک نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار ی کا مطالبہ کیا بصورت دیگر بھرپور احتجاج کی دہمکی دے دی بعد میں مشتعل مظاہرین سے سرکل ڈی ایس پی۔ اے ایس پی علی بن طارق نے مذاکرات کئے جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے

مزید : کراچی صفحہ اول