خیبر ایجنسی ،لوئے شلمان میں گورنمنٹ سکولز دو مہینوں سے بند

خیبر ایجنسی ،لوئے شلمان میں گورنمنٹ سکولز دو مہینوں سے بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (نمائندہ پاکستان )لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقہ لوئے شلمان میں گورنمنٹ سکولز گز شتہ دو مہینوں سے بند ،محکمہ تعلیم اور پولیٹیکل انتظامیہ بے خبر ،مڈل اور پرائمری سکولوں میں تقریبا سات سو طلباء زیر تعلیم ہے ،پولیٹکل ایجنٹ شاہراہ کے قریب سکولوں کا دورہ کررہے ہیں انکے سکولوں میں نہیں آتے اور نہ انکوسکولز بندش کے بارے میں معلومات ہے ،طلباء کا موقف علاقے میں امن قائم ہے سکولوں کو کھل دیا جائے ،علاقہ مشران ملک میر عالم جان ،حاجی محمد اورہمیش کا میڈیا سے گفتگوپڑھو اور زندگی بدلو ،اور تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے یہ نعرے جھوٹ ثابت ہو رہے ہیں گز شتہ دو مہینوں سے لنڈیکوتل کے علاقہ لوئے شلمان شین پوخ میر عالم جان کلے میں گورنمنٹ مڈل سکول اور پرائمری سکول کو تالے لگ گئے ہیں سکولوں کو اس وقت بند کیا گیا جب پاکستان کے سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا اور لوگوں نے نکل مکانی کرکے لوئے شلمان میں اپنے رشتہ داروں کے پاس رہا ئش اختیار کی تقریبا دو ہفتوں میں علاقے میں امن قائم کیا گیا اور لوگ واپس اپنے علاقوں میں چلے گئے لیکن سکولز دو مہینے گز رنے کے باوجود نہیں کھل سکے اس حوالے سے علاقے کے مشران ملک میر عالم جان حاجی محمد ،مرزا اور ہمیش نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں سکولوں میں تقریبا سات سو طلباء زیر تعلیم ہے لیکن سکولز گز شتہ دو مہینوں سے بند ہیں اب علاقے میں امن قائم ہو گیا ہے اور سارے لوگ دو مہینے پہلے اپنے گھروں میں چلے گئے ہیں اس لئے حکومت کو چاہیے کہ سکولوں کو جلدی کھل کر انکے بچوں کے مستقبل تباہ ہو نے سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیٹکل انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کو در خواستیں دی ہے لیکن تا حال انہوں نے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے ہیں اس گور نر خیبر پختو نخوا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انکے بچوں پر رحم کرکے سکولز کو کھل دیاجائے اس سلسلے میں ایجوکیشن آفیسر جدون سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے سکولوں کا دورہ کرکے جائزہ لے گے کہ علاقے میں امن قائم ہے تو پھر سکول کو کھل دینگے اور سٹاف کو حاضر کرینگے