پانامہ فیصلے کے حوالے سے چوک نواں شہر پر نماز حاجت کی ادائیگی

پانامہ فیصلے کے حوالے سے چوک نواں شہر پر نماز حاجت کی ادائیگی

ملتان (سٹی رپورٹر)تحریک انصاف کے زیراہتمام پانامہ لیکس کے حوالے سے چوک نواں شہر پر نماز حاجت ادا کی گئی اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی اور گونواز گو کے نعرے لگائے گئے اس موقع پر عامر ڈوگر نے کہا کہ عدلیہ پر اعتماد ہے فیصلہ جو بھی آئے و ہ قبول کریں(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

گے لیکن کرپٹ حکمرانوں سے نجات آج پوری قوم چاہتی ہے انشاء اللہ آج حق سچ کی فتح ہو گی جبکہ تحریک انصاف کی خاتون رہنما قربان فاطمہ نے خانقاہوں پر حاضری دی اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی رہنما ڈاکٹر روبینہ اختر کی رہائش گاہ پر پانامہ کیس میں حکمرانوں سے نجات کے سلسلے میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...