بورڈ آف ریونیو کا لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں انڈرویلیو منظور انتقالات کا نوٹس

بورڈ آف ریونیو کا لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں انڈرویلیو منظور انتقالات کا نوٹس

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) بورڈ آف ریونیو پنجاب نے صوبہ بھر کے لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں انڈرویلیو منظور ہونیوالے انتقالات کا نوٹس لے لیا ہے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لینڈ ریکارڈ سنٹرز کو(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

فوری طور پر ویلوایشن ٹیبل کے مطابق انتقالات درج کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد بورڈ آف ریونیو نے محکمہ مال کے پٹواریوں سے انتقالات درج کرنے کا اختیار واپس لے لیا اور تمام مواضعات آن لائن کرنے کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لینڈ ریکارڈ سنٹرز کو انتقالات منظور کرنے کا حکم دیا ۔ اے ڈی اہل آرزنے انتقالات تو درج کرنا شروع کردئیے ہیں لیکن وہ محکمہ مال کے ریونیو آفسران اور فیلڈ سٹاف سے دو قدم آگے نکلے ‘ لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر تعینات عملہ نے ویلوایشن ٹیبل کو مرضی کے مطابق استعمال کرنا شروع کر دیا ۔ اے ڈی ایل آرز نے اندر خانہ مک مکا کے بعد انڈر ویلو انتقالات درج کرنا شروع کردئیے ‘ انڈر ویلو انتقالات کیلئے بورڈ آف ریونیو نے جدید ترین کمپیوٹر سسٹم کو بھی ناک آؤٹ کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے انڈر ویلو انتقالات کا انکشاف ایک خفیہ رپورٹ کے ذریعہ ہوا جس پر بورڈ آف ریونیو نے صوبہ بھر کے لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لینڈ ریکارڈ سنٹرز کو سخت تنبیہ کی اور ویلوایشن ٹیبل پر سختی سے عمل درآمد کا حکم دیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...