این ٹی ایس سے الحاق نہ ہونے پر نواز شریف یونیورسٹی کے طلبہ کا مظاہرہ
ملتان(سٹاف رپورٹر) نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کے بی ٹیک کے طلبا نے این ٹی ایس سے الحاق نہ ہونے پر احتجاج کیا اورسڑک بلاک کردی ‘دھرنے میں طلبا کی حالت غیر ہوگئی‘بتایاگیا ہے کہ یونیورسٹی کے طلبا نے نیشنل ٹیکنالوجی کونسل سے الحاق نہ ہونے پر گزشتہ روز(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
احتجاج کیا‘ ان کا مطالبہ تھا کہ الحاق نہ ہونے وجہ سے ان کی ڈگری کسی کام کی نہیں ہے جبکہ این ٹی سی حکام بھی وزٹ نہیں کررہے ہیں ، طلبا نے قاسم پور کالونی روڈ بلاک کردیا اور بعد ازں یونیورسٹی میں آکر دھرنا دیا ، بجلی کی بندش اور گرمی سے طلبا کی حالت غیر ہونے لگی ‘بعد ازں یونیورسٹی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد طلبا منتشر ہوگئے‘ اس بارے میں یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر عاصم عمر نے بتایا کہ طلبا کو حقیقت سے آگا ہ کردیا تھا ، آج ایک مراسلہ این ٹی سی کو بھجوایا جارہا ہے۔