تنظیم میں شمولیت سے انکار پر 30 طلباء کا 3 ساتھیوں پروحشیانہ تشدد‘آر پی او کا نوٹس
ملتان (کرائم رپورٹر ) گلگشت کے علاقے گول باغ چوک پر جامعہ زکریا (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
میں زیر تعلیم طلباء بیٹھے باتیں کر رہے تھے ان میں 20 سالہ فرزند علی جامعہ زکریا میں کرمنالوجی کا طالب علم ہے او ر منور اقبال جو کے کامرس کا طالبعلم ہے جبکہ تیسرا ان کا دوست گوہر عباس شامل ہیں اسی اثناء میں مختلف طلباء تنظیم سے تعلق رکھنے والے 30 افراد جن میں شانی وڑائچ جو کہ ملتان کے ایک ڈی ایس پی کا عزیز بتایا جاتا ہے مہر سفیر ، سلیمان جٹ ، بلال جٹیال ، زبیر جٹ اور خرم سمیت 30 افراد شامل ہے ۔ ان افراد نے گول باغ چوک پر بیٹھے تینوں افراد پر دھاوا بول دیا ڈنڈے اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ بھی کی اور بعد ازاں فرار ہو گئے ۔ چاروں زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زخمی فرزند علی کے مطابق طلباء تنظیم سے تعلق رکھنے والے یہ غنڈہ گرد عناصر ہمیں تنظیم میں شامل ہونے پر مجبور کر رہے تھے جس پر انہیں انکار کیا تو وہ ہم پر پل پڑے ان میں شانی وڑائچ ملتان کے ایک ڈی ایس پی کا عزیز ہے اس وجہ سے پولیس بھی کاروائی سے گریز ہ ہے جب کہ دوسری جانب آر پی او ملتان سلطان اعظیم تیموری نے واقع کا سخی سے نوٹس لیتے ہوئے سی پی او ملتان کو ذمہ داران کے کیخلاف اندارج مقدمہ کا حکم دے دیا ہے ۔