محکمہ داخلہ کا پنجاب بھر کی جیلوں میں سولر پاور سسٹم لگانے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ کا پنجاب بھر کی جیلوں میں سولر پاور سسٹم لگانے کا فیصلہ

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی جیلوں کو لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے بھاری اخراجات سے نجات دلانے کیلئے سولر پاور سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ابتدائی طور پر پہلے چند جیلوں میں سولر سسٹم لگایا جائیگا جسے آئندہ چند سال تک پنجاب بھر کی تمام جیلوں میں مہیا کر دیا جائیگا۔ اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز سپیشل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کی سربراہی میں ہونیوالے خصوصی اجلاس میں کیا گیا کیونکہ پنجا ب کی اکثر جیلیں ایسے علاقوں میں بھی ہیں جہاں شدت گرمی دوسرے شہروں کی نسبت بہت زیادہ ہوتی ہے ، نیز درجہ حرارت بھی ہر سال زیادہ ہوتا ہے ۔ محکمہ جیل خانہ جات بجلی کے بلوں کی مد میں سالانہ 62 کروڑ سے زائد ادا کرتا ہے، اس کے علاوہ جیلوں میں سکیورٹی کیلئے بجلی کی موجودگی انتہائی ضروری ہے ۔ جیلوں میں سولر پاور سسٹم کی تنصیب سے بجلی کی فراہمی کیساتھ ساتھ اخراجات میں کافی حد تک کمی واقع ہو گی اور جیلوں میں سکیورٹی سسٹم کو بھی مزید یقینی بنایا جا سکے گا۔ ابتدائی طور پر پنجاب اور وسطی پنجاب کی چند جیلوں کو سولر پاور سسٹم پر لانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے ۔ بعدازاں صوبہ بھر کی تمام جیلوں کو سولر پاور سسٹم سے منسلک کرنے کے بارے میں بھی پلاننگ کر لی گئی ہے ۔

محکمہ داخلہ فیصلہ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...