بجلی بحران کے ذمہ دار خود وزیر اعظم ہیں‘ لیاقت بلوچ

بجلی بحران کے ذمہ دار خود وزیر اعظم ہیں‘ لیاقت بلوچ

ملتان (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ توانائی بحران سے قومی معیشت کو محتاط اندازے کے مطابق ایک سوا ارب ڈالر سے زیادہ کا (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

نقصان ہوگیاہے ۔ توانائی کے بحران سے جی ڈی پی کو بڑا نقصان ہوا ہے لیکن حکومت غلط اعدادو شمار سے قوم کو دھوکہ دے رہی ہے ۔ توانائی ماہرین بار بار اور بروقت توانائی بحران اور حل کی نشاندہی کرتے رہے ہیں لیکن حکومت، کچن کیبنٹ اور فیصلہ سازوں نے اس توجہ کو نظر انداز کیا اور آواز کو دبادیا ۔ وزیراعظم کی بدترین لوڈشیڈنگ پر برہمی آخر کس پر ہے ،وہ خود اس بحران کے ذمہ دار ہیں ملتان میڈیا سنٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ کی رابطہ عوام مہم اور پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے بلائے گئے خصوصی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں نائب امرا اسد اللہ بھٹو ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ، امیر العظیم ، صدر جے آئی یوتھ زبیر گوندل و دیگر بھی شریک تھے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ معاشی بحران کا المناک پہلو یہ ہے کہ بے روزگار ہونے والے افراد میں اکثریت ان افراد کی ہے جو خاندان کے واحد کفیل ہیں جماعت اسلامی 28 اپریل کو بدترین لوڈشیڈنگ ، تجارت و صنعتی بحران ، کراچی میںK الیکٹرک کے عوام سے ناروا سلوک پر ملک گیر احتجاج کرے گی۔

لیاقت بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...