حب الوطنی پر مبنی سٹیج ڈرامہ ’کیسے کیسے لوگ‘راولپنڈی آرٹس کونسل میں پیش کیا گیا
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)حب الوطنی پر مبنی سٹیج ڈرامہ ’کیسے کیسے لوگ‘راولپنڈی آرٹس کونسل میں پیش کیا گیا جس کی تحریروہدایات رفعت علی قیصرنے دی تھیں۔ڈرامے کے فنکاروں میں ریحا یوسف،امین شہزادہ، سپنا شاہ،سلیم آفندی،وحیدمنہاس، بابرعباس،لالی شاہ،لائبہ علی، علی زیب، جھلک علی، سویرا شہزادی،اسماعیل بشیراوردیگرفنکارشامل تھے۔ڈرامے کا کرکزی خیال تھا کہ ہمیں وطن کی خاطر تمام اختلافات بھلا کرایک ہونے کی ضرورت ہے اورہم دشمن قوتوں کی تمام شازشوں کا مقابلے کرتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ڈرامے کے اختتام پرریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت سب اختلافات بھلا کر ایک ہونے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ برداشت کے کلچرکوفروغ دیا جائے اورایک دوسرے کی رائے کا احترام کیا جائے۔