سکولوں میں ٹیچرز کی کمی جلد دور کردینگے‘ ثاقب خورشید

سکولوں میں ٹیچرز کی کمی جلد دور کردینگے‘ ثاقب خورشید

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)ممبر پبلک اکا ؤ نٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا زشریف نے آنے والے بجٹ میں شعبہ تعلیم کے فروغ(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کے لیے ایک خطیر رقم مختص کی ہے اور اس حوالے سے طالبات کو جد ید علوم وفنون سیکھنے کے یکساں مواقعے فراہم کیے جا رہے ہیں سکولوں میں ٹیچرز کی کمی کو دور کرنے کے لیے بہت جلد اڑھائی ہزار اسا تذہ جن میں میل ، فی میل بھرتی کیے جا ئیں گے اس سے بے رو ز گاری کا خاتمہ بھی ہو گا اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو بہتر روزگار بھی میسر آئے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے نواحی گاؤں پا نچ ڈبلیوبی میں گورنمنٹ مڈل گرلز سکول اور گورنمنٹ مڈل بوائزسکول میں اپ گریڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں چیف آفیسر ایجوکیشن شو کت علی طاہر ، ڈی ای او میاں معروف ، ڈپٹی ڈی او عاصم علی بھٹی ، ڈی ای او زنانہ شازیہ انور، ڈی ای او مصباح رفیق ، اے ای او طا ہرہ امانت ، سینئر ہیڈ مسٹریس صغریٰ ابراہیم ، ہیڈ ماسٹر محمد صادق ، چیئر مینز چودھری افضال یوسف چودھری ، اطہر اقبال، کونسلر حاجی محمد رفیق رانا ، چودھری نعیم خالد،، ساجد ہ رفیق ، ادیبہ اکرام ، طالب اعوان ، ارشدڈوگر ، عبدالغفار ، محمدالیاس، طارق محمود ، طارق شہزاد ورک ، امجدگجر ، راحت جاوید، حاجی عبدالرشیدسمیت معززین علاقہ وسٹاف کی کثیر تعداد موجودتھی ، میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ گرلز سکول کے لیے ایک ایکٹر اراضی ذاتی طور پردینے کا بھی اعلان کرتا ہوں تقریب سے ہیڈ مسٹریس صغریٰ ابراہیم ،ہیڈ ماسٹر محمد صادق اور علاقہ کونسلر حاجی محمدرفیق رانا نے بھی سکولوں کو اپ گریڈ کرنے پر ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...