جامعہ زکریا میں پی ایچ ڈی سکالر شپ کا معاملہ‘ ایچ ای سی کی مداخلت

جامعہ زکریا میں پی ایچ ڈی سکالر شپ کا معاملہ‘ ایچ ای سی کی مداخلت

ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی سکالر شپ کیمعاملے پر ایچ ای سی کو مداخلت کرنی پڑی ذرائع کے مطابق ایچ ای سی حکام نے پی ایچ ڈی سکالرشپ میں بے ضابطگیوں کی رپورٹ پر انکوائری کے بعد 20 (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

سکالر شپ منسوخ کردیے تھے جس کے بعد وائس چانسلر کی درخواست پر ان سکالرشپ کو دوبار دینے کی اجازت دی گئی جس پر پراجیکٹ ڈائریکٹر چودھر ی اسلم نے ایچ ای سی کومراسلہ کیا کہ کرنسی کی گراوٹ سے اخراجات بڑھ گئے ہیں اس لیے سکالر شپ کی تعداد کم کی جاسکے گی جو 17 ہے مگر دوسری طرف رجسٹرار نے ایچ ای سی حکام کو مراسلہ لکھ دیا کہ 20 سکالر شپ دیے جائیں جس پر ایچ ای سی حکام نے پی ڈٰ ی سے اس بابت دوبارہ رپورٹ طلب کی اور 14 اپریل کو ویڈیو اجلاس میں 17 سکالر شپ دینے کی منظوری دی شیڈول کے مطابق امیدوار 8مئی تک فارم جمع کراسکیں گے، جس کے لئے 2ہزار روپے کا چالان بھی جمع کرانا ہوگا جس کیبعد خصوصی گیٹ ٹیسٹ لئے جائے گا جو یونیورسٹی میں ہوگا ایچ ای سی نے ہدایت کی ہے کہ سکالرشپ دینے کا سارا عمل 31 جولائی تک مکمل کیا جائے جس کے بعد اس میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...