پانامہ کیس کا فیصلہ مبنی پر انصاف ہو ، اثر آئندہ انتخابات پر ضرور پڑیگا: شیرپاؤ

پانامہ کیس کا فیصلہ مبنی پر انصاف ہو ، اثر آئندہ انتخابات پر ضرور پڑیگا: ...

اسلام آباد (آئی این پی ) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا ہے پانامہ کیس ہائی پروفائل کیس ہے،اس کا اثر آئندہ انتخابات پر پڑے گا،ضروری نہیں وزیراعظم نوازشریف نااہل ہوجائیں تو انتخابات فوری طور پر کروادئیے جائیں،عام انتخابات مقررہ وقت پرہوں گے،حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے وعدے پورے نہ کئے تو نقصان مسلم لیگ (ن) کا ہی ہوگا،پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی آئے اس سے آئین،قانون اور انصاف کا بول بالاہو۔بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا پانامہ کیس سے عوام کی توقعات بے حد بڑھ چکی ہیں،ابھی پانامہ کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرنا قبل از وقت ہوگا تاہم ہم چاہتے ہیں پانامہ کیس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہو ۔ کیس کے متعلق عدالت عظمیٰ کے ریمارکس سے عوام کی توقعات بڑھ گئی ہیں تاہم ابھی عام انتخابات میں ایک سال پڑا ہے،آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ قبل ازوقت انتخابات ممکن نہیں،پیپلزپارٹی کے دور میں عدالت عظمیٰ نے یوسف رضا گیلانی کو نااہل کیا تو راجہ پرویز اشرف کو بنادیا گیا،انتخابات قبل از وقت کرانا حکومتی جماعت کی صوابدید ہوتی ہے،ہم بھی چاہتے ہیں عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں۔قانون کا بول بالا اور فیصلہ انصاف پر مبنی ہونا چاہیے۔

شیرپاؤ

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...