عطاالحق قاسمی کی ہمشیرہ کا انتقال ، وزیر اعظم سمیت متعدد شخصیات کا اظہار تعزیت
اسلام آباد( سٹاف رپورٹر)نامور ادیب ،کالم نگار اور پاکستان ٹیلی وژن کے چیئرمین عطا الحق قاسمی کی ہمشیرہ حمیدہ قاسمی کو PCSIR فیز 2کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ان کی نماز جنازہ میں معروف ادبی ،سیاسی ،صحافتی شخصیات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔وزیر اعظم نواز شریف،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب،مختلف وفاقی و صوبائی وزراء سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی وی سردار محمد نواز سکھیرا سمیت دیگر اہم شخصیات نے عطا الحق قاسمی سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔مرحومہ کی رسم قل 20اپریل بروز جمعرات شام 5بجے PCSIR فیز 2 کی جامع مسجدمیں ادا کی جائے گی۔ اجتماعی دعا شام چھ بجے ہو گی۔