نیسلے پاکستان کے 31 مارچ 2017 تک مالیاتی نتائج کا اعلان ‘ مجموعی طور پر 13.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

نیسلے پاکستان کے 31 مارچ 2017 تک مالیاتی نتائج کا اعلان ‘ مجموعی طور پر 13.8 فیصد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹی رپورٹر ) نیسلے پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں 31 مارچ 2017 تک مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا گیا(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
ہے اور اس مدت میں مالیاتی نتائج میں مجموعی طور پر 13.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال مجموعی آمدنی میں کل3.68 بلین کا اضافہ رہا اور 31 مارچ 2017 تک نیسلے پاکستان کی مجموعی آمدنی 4.10 بلین روپے ظاہر کی گئی ہے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ آمدنی 3.44 بلین روپے تھی اور اسی مدت تک کمپنی کی فی حصص آمدنی 90.42 روپے فی حصص ہوگئی جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں یہ آمدنی 75.89 روپے فی حصص تھی ‘ سیلز کے شعبے میں مالی سال میں نیسلے پاکستان کی آمدنی 30.42 بلین روپے رہی ‘ نیسلے ترجمان کے مطابق نیسلے پاکستان غذائیت اور فلاح کے شعبے میں دنیا بھر میں صف اول کا ادارہ ہے جو اپنی مصنوعات کی تیاری میں تمام بین الاقوامی معیار پر پورا اترتا ہے ۔