مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی سے ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے معروف ادیب، کالم نگار اور چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں عرفان صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔