اٹک،اراضی کمپیوٹر سنٹر آنیوالے سائلیں ذلیل و خوار ہونے لگے

اٹک،اراضی کمپیوٹر سنٹر آنیوالے سائلیں ذلیل و خوار ہونے لگے

اٹک(نمائندہ پاکستان)اراضی کمپیوٹر سنٹر اٹک میں انتقال کے لیئے آنے والے سائلین ذلیل و خوار ہونے لگے سخت گرمی میں خواتین لائنوں میں کھڑی ہونے پر مجبور ،اے ایل ڈی آرہفتہ میں دو دن انتقال کیاندراج کے لئے اپنے دفتر میں بیٹھتا ہے ،اراضی کمپیوٹر سنٹر اٹک میں عرصہ دراز سے انتقال کے لیئے آنے والے مرد و خواتین ذلیل و خوا ہر رہے ہیں حکومت کو اس مد میں لاکھوں روپے کی آمدن بھی ہو رہی ہے جبکہ حکومت کی طرف سے اراضی سنٹر میں عوام کے لئے کوئی سہولت میسر نہیں ہے لوگوں کے لئے بیٹھنے کی جگہ نہیں اور نہ ہی پانی میسر ہے اے ایل ڈی آرہفتہ میں دو دن انتقال کرتا ہے جس کی وجہ سے اراضی انتقال زیادہ ہونے کی وجہ سے سائلین ذلیل و خوار ہو رہے ہیں،سائلین نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اے ایل ڈی آر کو روزانہ کی بنیاد پر انتقال کرنے کے احکامات جاری کیئے جائیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر