نئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر اور پرانے گرڈز کی استعداد کار بڑھانے اور ٹرانسمیشن لائنوں کے 37منصوبے مکمل‘ 2ارب 57کروڑ روپے لاگت آئی

نئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر اور پرانے گرڈز کی استعداد کار بڑھانے اور ٹرانسمیشن ...

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک کمپنی نے نئے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر ) اور پرانے گرڈز کی استعداد کار بڑھانے اور ٹرانسمیشن لائنوں کے 37منصوبے مکمل کر لئے ہیں، جن پر مجموعی طور پر 2ارب 57کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ان منصوبوں کی تکمیل سے ان گرڈز سے منسلک صارفین کو بجلی کی بہتر وولٹیج کے ساتھ فراہمی شروع ہوگئی ہے، 33کروڑ کی لاگت سے بنا132KVمبارک پور گرڈ اسٹیشن مکمل کیا گیا ہے،جبکہ 49کروڑ کی لاگت سے علی پور اور شاہ صدر دین گرڈمیں نئے پاور ٹرانسفارمر اور ٹرانسفارمر بے نصب کی گئی ہیں،جن گرڈ ز میں موجودہ پاور ٹرانسفارمرز کے ساتھ مزید ٹرانسفارمرز لگائے گئے ہیں،ان میں ساہیوال نیو، قبولہ،کروڑلال عیسن،ہارون آباد،چشتیاں، منچن آباد اور نواز آباد بھونگ شامل ہیں، جن پر 29کروڑ روپے لاگت آئی،میپکو نے 27 گرڈ اسٹیشنوں پر نصب کم استعداد کے پاور ٹرانسفارمر کی جگہ زیادہ استعداد کے پاور ٹرانسفارمر لگائے ہیں، ان میں مروٹ،لودھراں، میلسی،ساہوکا،چیچہ وطنی،انڈسٹریل سٹیٹ عارفوالہ،پاکپتن،بوریوالا،جلالپور ببر والہ،بہاولپور،بوسن روڈ،نور سر،جام پور،رحیم یار خان،خان پور،ہیڈ سدھنائی،قاسم باغ،فتح پور، بغداد الجدید،تونسہ اور چوک اعظم شامل ہیں۔ یہ تمام منصوبے میپکو کے تنصیبی نظام میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے عمل کا حصہ ہیں تاکہ صارفین کو بجلی کی فراہمی بہتر بنائی جا سکے اور ٹرپنگ سے نجات مل سکے،میپکو نے تقریباْ96کلومیٹر طویل5 ٹرانسمیشن لائنیں بھی بچھائی ہیں،جس پر 45کروڑ روپے لاگت آئی ہے، یہ منصوبے ایشیئن ڈویلپمنٹ بنک کے مالی تعاون اور اپنے وسائل سے میپکو نے مکمل کئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...