ریٹائرڈ ڈی ایس پی کا30 سالہ بیٹا پھندے سے جھول گیا

ریٹائرڈ ڈی ایس پی کا30 سالہ بیٹا پھندے سے جھول گیا

ملتان(کرائم رپورٹر)ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے 30 سالہ بیٹے نے گلے میں پھنداڈال کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے، گلگشت رانا سٹریٹ کے رہائشی ریٹائرڈ ڈی ایس پی رشید احمد تبسم (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کے بیٹے یسین کی لاش گھر کے کمرے میں پھندے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی، جس کی اطلاع پر پولیس نے لاش قبضہ میں لے لی تاہم ورثاء کی طرف سے پولیس کو بیان دیا گیا کہ یہ خودکشی ہے اور وہ کارروائی نہیں کرانا چاہتے، بتایا گیاہے کہ متوفی نشہء کاعادی تھا اور گھر میں رقم نہ ملنے پراکثر جھگڑا کرتا رہتا تھا،ایک روز قبل بھی تنازع ہوا جس کے بعد رات کو اس نے خود کو کمرے میں بند کرلیا تھا، صبح اہلہ خانہ نے ناشتہ کیلئے دروازہ کھولا تو اسکی لاش لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...